نئی دہلی،8؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہ سے ہفتہ کو 100سے زائد سڑکوں پر آمدورفت میں خلل پڑاہے ۔علاقائی محکمہ موسمیات کے دفتر نے کچھ علاقوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ریاستی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت اور صفائی میں کافی وقت لگے گا، کمایوں علاقے میں کل 82سڑکوں پر روکاوٹ پیداہوئی ہیں۔اس ہفتے بھاری بارش کا دور جاری رہا اور گڑھوال میں منداکنی اور الکندا ندی ، کمایوں میں کالی ، گوری، سریو اور شردندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیاہے، حالانکہ اس سے گنگوتری، یمنوتری، بدری ناتھ اور کیدار کی چار دھام یاترا متاثر نہیں ہوئی ہے۔یہاں کے اہم سیاحتی مقام نینی تال، پتھورا گڑھ، رانی کھیت اور چمپاوت کی طرف جانے والی کئی سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔افسر نے بتایاکہ ہم سڑکوں کو صاف کرنے کا کام کر رہے ہیں، لیکن موسم اس عمل میں خلل ڈال رہا ہے۔